7 دسمبر 2013 - 20:30
امریکی صدر: اسرائیل کی امیدوں کے مطابق ایٹمی سمجھوتہ ممکن نہیں

امریکا کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل کی امیدوں کے مطابق ایران کے ساتھ کوئی بھی ایٹمی سمجھوتہ ممکن ہی نہیں ہے۔

ابنا: جنیوا میں ہوئے ابتدائی ایٹمی سمجھوتے پر اسرائیل کی گہری ناراضگی کے بارے میں امریکی صدر اوباما نے کہا کہ ایران سے ایٹمی سمجھوتے میں شہری مقاصد کے لئے یورینیم کی افزودگی کی اجازت دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ واشنگٹن میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ سخت شرطوں کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ ممکن نہیں ہوتا۔انہوں نے ایک بار پھر دعوی کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا ہے اور اس سمجھوتے میں یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنائے۔ واضح رہے کہ ایران بارہا یہ اعلان کرتا رہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے اور رکھنے کا مخالف ہے۔......./169